the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز
etemaad live tv watch now

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

کیا آپ کو لگتا ہے کہ دیویندر فڑنویس مہاراشٹر کے اگلے وزیر اعلیٰ ہوں گے؟

جی ہاں
نہیں
کہہ نہیں سکتے
نئی دہلی۔ یوپی اسمبلی انتخابات سے قبل ریاست میں کانگریس کو بڑا جھٹکا لگ سکتا ہے۔ ذرائع کے مطابق کانگریس کی سینئر رہنما اور لکھنؤ چھاؤنی سے رکن اسمبلی ریتا بہوگنا جوشی بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کا دامن تھام سکتی ہیں۔ بتا دیں کہ ریتا بہوگنا جوشی کی شناخت ایک کٹر کانگریسی کے طور پر ہوتی رہی ہے۔ وہیں، کانگریس لیڈر آر پی این سنگھ نے ریتا بہوگنا جوشی کے بی جے پی میں شامل ہونے کی بحث کو افواہ قرار دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ میں ریتا پر کوئی تبصرہ نہیں کرنا چاہتا ہوں۔ ہم جو سن رہے ہیں وہ افواہ ہیں۔ انتخابات کے دوران دیکھا گیا تھا کہ لیڈر پارٹی بدل دیتے ہیں جو کہ بدقسمتی کی بات ہے۔ریاست میں کانگریس کے انتخابی پالیسی ساز پرشانت کشور برہمن ووٹ بینک کو اپنی طرف مبذول کرنے کی حکمت عملی پر کام کر رہے ہیں۔ اسی حکمت عملی کے تحت کانگریس نے دہلی کی سابق وزیر اعلی شیلا دکشت کو یوپی میں سی ایم چہرہ بنایا۔ ریتا بہوگنا جوشی برہمن برادری سے ہیں اور پارٹی



کے برہمن چہروں میں سب سے آگے ہیں۔ ایسے میں ان کے بی جے پی میں شامل ہونے کے امکان کو کانگریس کے لئے جھٹکے کے طور پر دیکھا جا سکتا ہے۔ اتر پردیش کانگریس کے صدر راج ببر ہیں اور ریاست میں انتخابات کی کمان کانگریس نائب صدر راہل گاندھی نے سنبھال رکھی ہے۔ ایسے میں ریتا بہوگنا جوشی کا ریاست میں کیا کردار ہے؟ شاید یہی سوال ریتا بہوگنا جوشی کے لئے کانگریس سے الگ ہونے کا سبب بن سکتا ہے۔ ریتا بہوگنا جوشی 2007-2012 تک ریاستی کانگریس کے صدر کے عہدے پر بھی رہ چکی ہیں۔ وہ زمین سے جڑی رہنما کے طور پر جانی جاتی ہیں۔ یوپی میں انہوں نے عوام سے جڑے کئی مسائل پر جدوجہد کی اور کارکنوں کے ساتھ آواز بلند کی۔ غور طلب ہے کہ ریتا بہوگنا جوشی کے بھائی اور اتراکھنڈ کے سابق وزیر اعلی وجے بہوگنا جوشی پہلے ہی کانگریس کو چھوڑ کر بی جے پی جوائن کر چکے ہیں۔ اس وقت بھی ریتا بہوگنا جوشی کے بی جے پی میں شامل ہونے کی قیاس آرائی تیز ہوئی تھی، تاہم انہوں نے ایسی خبروں کی تردید کر دی تھی۔

اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2025 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.